پاک بحریہ کا جذبۀ خیرسگالی: ساحلی علاقوں اور ملک کے بیشتر شہروں میں راشن تقسیم
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گوادر، پسنی، بن قاسم، سومیانی، شاہ بندر، کیٹی بندر اور دیگر ملحقہ علاقوں کے مستحق خاندانوں کے لیے ایک ماہ کا راشن فراہم کیا ہے۔
علاوہ ازیں پاک بحریہ نے کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے جوانوں نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے آگہی مہم کا انعقاد کیا اور ذاتی تحفظ کا سامان بھی تقسیم کیا۔
پاک بحریہ ویمن ایسوسی ایشن نے کراچی میں کم آمدنی والے سیویلین سٹاف، ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقہ بارہ کہو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ اس عظیم قومی مقصد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjExMi4xIA== ejasoft island