جیمز بانڈ کی نئی فلم بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی
اسٹار اداکار ڈینیئل کریگ بھی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب اسٹارز کی اس ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے، جبکہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں انسانوں کے ساتھ دیگر صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے، وہیں اس کی وجہ سے اب ہالی ووڈ فلم انڈسٹری بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی چین میں تشہیر ہونی تھی، جس کے لیے فلم کی کاسٹ اور ٹیم کا اپریل میں دورہ شیڈول تھا۔
نوائے وقت كے مطابق اسٹار اداکار ڈینیئل کریگ بھی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب اسٹارز کی اس ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے، جبکہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے۔
جیمز بانڈ سیریز کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم اسپیکٹر، جس میں ڈینیئل کریگ نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا، صرف چین میں ہی 6 کروڑ پانڈز یعنی 12 ارب پاکستانی روپے کمائی تھی۔
aXA6IDEwMC4yNi4zNS4xMTEg ejasoft island