پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18ہزار سے زائد

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور اب تقریباً یومیہ ہی ہزار یا اس سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور اب تقریباً یومیہ ہی ہزار یا اس سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18235 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 417 ہوگئی ہیں۔
اگر پاکستان میں کورونا کے پہلے کیس سے لے کر اب تک ایک مختصر سا جائزہ لیں تو 26 فروری 2020 کو کراچی میں ملک کے پہلے کورونا وائرس کے مریض کی تشخیص ہوئی تھی۔
پہلے مریض کے سامنے آنے کے ساتھ ہی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے مختلف اقدامات اٹھاتے ہوئے پہلے تعلیمی ادارے، پارکس، تفریحی مقامات و دیگر ایسی جگہیں جہاں عوام کا رش ہوسکتا تھا انہیں بند کیا اور بعد ازاں مارچ کے مہینے میں جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
تاہم ان سب کے باوجود ملک میں کورونا کے مریض سامنے آتے رہے اور 18 مارچ کو اس وائرس سے پہلی موت بھی سامنے آگئی۔
26 فروری سے 25 مارچ تک ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ اسی عرصے میں 8 اموات بھی ہوئیں۔
تاہم اس کے بعد کورونا وائرس کا گراف تیزی سے اوپر گیا اور 25 مارچ سے اپریل کے آخر تک کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اسی عرصے میں 377 لوگ دنیا سے رخصت ہوگئے۔
ماہ مئی کا آغاز بھی کورونا سے متعلق اچھا ثابت نہیں ہوا اور پہلے ہی روز ایک ہزار سے زائد کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں۔
آج (2 مئی) کو بھی ملک میں نئے کیسز اور اموات سامنے آئی ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island