پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس 424.02 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران 424.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران 424.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، مندی کا تسلسل برقرار ہے، سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا کئے ہوئے ہیں۔
آج کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 170.09پوائنٹس کھونے کے بعد 33558 کی سطح پر آ گیا تھا۔
مندی کا تسلسل دن بھر چلتا رہا اور اس دوران اُتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملا جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 424.02 پوائنٹس کی مندی پر ہوا ہے، مندی کے بعد انڈیکس 33304.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.26 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی ہے جبکہ 12 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 326 شیئرز کا لین دین ہوا ہے، زیادہ تر شیئرز سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کئے گئے ہیں جس کے بعد حصص کی مالیت میں تقربیاً 50 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island