پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 303 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 303 پوائنٹس کی کمی ہو گئی.
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 303 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ تاہم ابتدا میں ہی 303 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 33 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 29,205,580 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپیوں میں 1,702,222,605 بنتی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں جس کی زد میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کاروبار پر منفی اثرات ہیں، تاہم گزشتہ دو ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA= ejasoft island