برطانیہ میں پاکستانی برادری کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہے

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے دیگر وائٹ برطانویوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور مرنے کے زیادہ خطرات ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے دیگر وائٹ برطانویوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور مرنے کے زیادہ خطرات ہیں۔
ڈان نيوز کے مطابق برطانیہ میں 7 پاکستانی ڈاکٹرز کی ہلاکت کے بعد انسٹیٹیوٹ آف فسکل اسٹڈیز کی ایک نئی جامع تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اور برطانوی سیاہ فام افریقیوں کی کورونا وائرس سے ہلاکت کی شرح سفید فام کی آبادی کے مقابلے میں 2.5 گنا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس برطانیہ میں پاکستانی برادری کے ڈاکٹرز کے علاوہ دیگر نرسز اور میڈٰکل اسٹاف کی بھی جان لے چکا ہے۔
لندن اسکول آف اکانومکس کے پروفیسر لوسنڈا پلیٹ، توس وارسک کی مرتب کردہ مشترکہ رپورٹ، پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے ڈیٹا کے تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے تمام ذاتوں پر ایک جیسے اثرات نہیں ہیں۔
اس کے کچھ اہم نتائج کے مطابق ’بلیک کیریبین آبادی کی فی فرد ہسپتال میں کورونا وائرس سے اموات سب سے زیادہ ہیں اور گورے برطانوی اکثریت سے ان کی اموات کی تعداد تین گنا زیادہ ہیں، اس کے علاوہ کچھ اقلیتی گروہوں جن میں پاکستانی اور فام سیاہ افریقی شامل ہیں، آبادی کی اوسط سے فی فرد ہسپتال میں ہلاکتوں کی تعداد اتنی ہی دیکھی گئی ہے، جبکہ بنگلہ دیشی اموات کم رہیں۔
مزید کہا گیا کہ جب عمر اور جغرافیے کو مدنظر رکھا جائے تو زیادہ تر اقلیتی گروہوں کو گورے برطانوی اکثریت کے مقابلے میں فی فرد کم اموات ہونا چاہیے تھی۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island