وزیر اعظم پاکستان کا ایرانی صدر اور بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے معاملے پر وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ 19 کے معاملے پر وزیر اعظم اور بل گیٹس کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔
صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم پاکستان کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی ہے۔ رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے علاقوں میں ٹڈی دل کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس بات چیت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسکے اثرات پر گفتگو کی گئی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی پارٹنرز کی جانب سے مدد کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔
عمران خان نے دوران گفتگو یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ ساتھ غریب طبقے پر پڑ رہے اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مستحقین کی مدد کے لئے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان حکومتی اقدامات کی بدولت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے۔
-
aXA6IDMuMjMxLjMuMTQwIA==
ejasoft island