مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا پرومو جاری
اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی آخری قسط کا پرومو جاری کردیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہیکہ مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے۔
خیال رہے کہ اے آروائی ڈیجیٹل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کے دیکھنے والوں کے لئے ایک اور بڑی خبر دی ہے کہ اس ہفتے 18 جنوری کو رات 8 بجے ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی پوری کاسٹ کے ساتھ ایک خصوصی شو بھی نشر کیا جائے گا۔
aXA6IDMuMTQ0LjExMy4zMCA= ejasoft island