دی راک کی فلم "ریڈ نوٹس" بھی کورونا وائرس کے اثر سے نہ بچ سکی
ہلاکت خیز کورونا وائرس سے معروف ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) کی فلم "ریڈ نوٹس" کی شوٹنگ بھی مشکل میں پڑگئی ہے۔
ہلاکت خیز کورونا وائرس سے معروف ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) کی فلم "ریڈ نوٹس" کی شوٹنگ بھی مشکل میں پڑگئی ہے۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق معروف امریکی کمپنی نیٹ فلیکس کے بینر تلے بننے والی ہیوی بجٹ فلم "ریڈ نوٹس" کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی کاسٹ کو رواں ہفتے یورپی ملک اٹلی منتقل ہونا تھا لیکن اٹلی میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث پروڈیوسرز شوٹنگ کےلئے دوسری جگہ تلاش کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم میں ڈیڈپول کے اداکار ریان رینالڈس اور ونڈر ویمن اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں، نیٹ فلیکس نے تاحال فلم کی شوٹنگ کےلئے نئی جگہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
فی الحال ریڈ نوٹس کی شوٹنگ اٹلانٹا میں جاری ہے، فلم کی کہانی سنسنی خیز جرائم پر مبنی ہے جس میں ایک انٹرپول ایجنٹ دنیا کے سب سے مطلوب آرٹ چور کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
aXA6IDU0LjE0NC44MS4yMSA= ejasoft island