پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 اور کیسز 14885
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14885 تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 14885 تک جا پہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 اور پنجاب میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
28 اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں.
آج بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اسلام آباد سے 36 اور بلوچستان سے 62 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
aXA6IDM1LjE3NS4yMDEuMjQ1IA== ejasoft island