امریکہ اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لئے پاکستان سے 2 خصوصی پروازیں چلائے گا
امریکہ نے پاکستان میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے اسلام آباد سے واشنگٹن تک دو چارٹرڈ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ نے پاکستان میں پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے اسلام آباد سے واشنگٹن تک دو چارٹرڈ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم امریکی اپنے وطن واپس جانے کے لئے اسلام آباد پہنچیں گے۔
واشنگٹن کے لئے پہلی چارٹرڈ پرواز 10 اپریل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اور دوسری 12 اپریل کو روانہ ہوگی۔
کورونا وائرس پھیلنے اور سفری پابندیوں کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے تناظر میں پنجاب پولیس کے سربراہ شعیب دستگیر سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کریں کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں سے اسلام آباد جانے والے امریکی شہریوں کا تعاون کریں۔
امریکہ جانے کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کو چیک ان شروع ہونے سے 3 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کو کہا گیا ہے۔
ایئر پورٹ پہنچنے پر ہیلتھ اسکریننگ، سفارتخانے کے عملے کے ساتھ کاغذی کارروائی پر دستخط اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
اگر مسافر پرواز سے دو گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں گے تو انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسکریننگ کے دوران بخار یا فلو جیسی علامت پائے جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ 22 مارچ کو امریکی سفارتخانے کے عملے کے 75 افراد خصوصی پرواز میں اپنے ملک کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
aXA6IDMuODEuNzIuMjQ3IA==
ejasoft island