آرٹ
وینس انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا

وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فیسٹیول کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کریں گے، خیال رہے کہ فیسٹیول 2تا 22ستمبر اٹلی میں منعقد ہو گا۔
اٹلی میں ہونے والا وینس انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہو گا۔
نوائے وقت کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد بڑے فیسٹیول جیسا کہ کانز فلم فیسٹیول اور سان ڈیگو کامک کون کی انتظامیہ نے فیسٹیول منسوخ کر دیئے ہیں لکین وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فیسٹیول کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کریں گے، خیال رہے کہ فیسٹیول 2تا 22ستمبر اٹلی میں منعقد ہو گا۔