اس بار وائلن اور گٹار کے امتزاج کے ساتھ "میرے پاس تم ہو" کے گانے کی نئی دھن
اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتے کے روز نشر ہونے والے مقبول ڈرامے "میرے پاس تم ہو" میں "لیو ٹوئنس" کے نام سے کام کرنے والے دو بھائیوں نے گانے کی دھن کو نئے انداز سے پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے صرف وائلن اور لیڈ گٹار کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتے کے روز نشر ہونے والے مقبول ڈرامے "میرے پاس تم ہو" کی پذیرائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب شائقین آخری قسط کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
شائقین جہاں اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں وہیں اس کے ٹائٹل سانگ کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ ڈرامے کا او ایس ٹی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے اس ٹائٹل سانگ کو اس خوبصورت انداز سے گایا ہے کہ اس نے پہلے ہی بار میں ناظرین کے دلوں پر گھر کر لیا ہے۔
جہاں ناظرین کو ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار ہے وہیں صرف ایک روز قبل "لیو ٹوئنس" کے نام سے کام کرنے والے دو بھائیوں نے "میرے پاس تم ہو" کے گانے کی دھن کو نئے انداز سے پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے صرف وائلن اور لیڈ گٹار کا استعمال کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjMwLjE2MiA= ejasoft island