رواں ہفتہ 2020 کا سب سے بڑا اور روشن ترین مکمل چاند دیکھا گیا
رواں ہفتہ 2020 کا سب سے بڑا اور روشن ترین مکمل چاند دیکھا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سپر پنک مون کا بہترین نظارہ منگل 7 اپریل سے بدھ 8 اپریل کے درمیان ممکن تھا لیکن اس چاند کا دیدار موسمی حالات پر منحصر تھا۔
رواں ہفتہ 2020 کا سب سے بڑا اور روشن ترین مکمل چاند دیکھا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سپر پنک مون کا بہترین نظارہ منگل 7 اپریل سے بدھ 8 اپریل کے درمیان ممکن تھا لیکن اس چاند کا دیدار موسمی حالات پر منحصر تھا۔
سپر پنک مون
اسے "سپر پنک مون" کے نام سے پکارا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ گلابی نظر نہیں آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل کے سُپر مون میں "سُپر" اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ آسمان میں بڑا نظر آیا ہے۔ جب چاند زمین کے قریبی نقطہ پر (یا 90 فیصد کے اندر) ہوتا ہے تو یہ "سپر مون" کہلاتا ہے۔
جب یہ دنیا سے اپنے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے تو اس کو پیریجی (زمین کے قریب ترین بیضوی دائرے کا پوائنٹ) کہا جاتا ہے اور ایک سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب پیریجی چاند بھی مکمل چاند ہوتا ہے۔
اپریل کا سپرمون زمین سے اوسطا 384400 کلومیٹر کے مقابلے میں تقریبا 357000 کلومیٹر دور تھا۔
اگرچہ اپریل کا مکمل چاند پنک مون کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن کبھی بھی اس کے گلابی نظر آنے کی کوئی خاص امید نہ رکھیں۔
اس چاند کا نام گلابی پھولوں کے نام پر رکھا گیا ہے جنھیں "وائلڈ گراؤنڈ فلوکس" کہا جاتا ہے۔ موسمِ بہار کے آغاز میں کھلنے والے یہ پھول امریکہ اور کینیڈا میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔
دنیا کے دیگر علاقوں میں اس چاند کو "سپرنگ گراس مون"، "ایگ مون" اور "فش مون" بھی کہا جاتا ہے۔
aXA6IDE4LjIzMi42Ni4xODgg
ejasoft island