دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے چناؤ مہم کا آج آخری دن
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے چناؤ مہم آج شام ختم کو ہوجائے گی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔70 رُکنی اسمبلی کے لئے سنیچر کے روز دہلی میں چناؤ ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی گیارہ فروری کو کی جائےگ
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے چناؤ مہم آج شام ختم کو ہوجائے گی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
نيوز اون اير كے مطابق مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سینئر لیڈر نے کل کونڈلی ترلوک پوری کرشنا نگر اور گاندھی نگر میں سلسلے وار طریقے سے چناوی جلسوں سے خطاب کیا ہے۔
بی جے پی صدر نے جنگ پورہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے اور آدرش نگر اور تری نگر میں 2 روڈ شو کئے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے اپنے اسمبلی حلقے نئی دہلی میں ایک روڈ شو کیا ہے۔
پارٹی کے پارلیمانی رُکن بھگونت مان نے چھترپور مہرولی اور کالکاجی میں روڈ شو کئے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کونڈلی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے۔
70 رُکنی اسمبلی کے لئے سنیچر کے روز دہلی میں چناؤ ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی گیارہ فروری کو کی جائےگی۔
aXA6IDMuMTM0LjEwNC4xNzMg ejasoft island