کورونا کے خلاف نا کافی انتظامات پر از خود نوٹس کی سماعت آج
کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ناکافی انتظامات پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا جب کہ وفاق اور صوبے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے اقدامات پر رپورٹس عدالت میں جمع کرا چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ناکافی انتظامات پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا جب کہ وفاق اور صوبے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے اقدامات پر رپورٹس عدالت میں جمع کرا چکے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل اسکینرز لگا دیے گئے ہیں اور تمام انٹرنیشنل ائر پورٹس پر اسپیشل کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
وفاق کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر کراسنگ کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کےلئے قرنطینہ مراکز بنا دیے گئے ہیں۔
جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز اور کنفرم مریضوں کے لیے اسپتالوں میں 154 بیڈز مختص ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر ازخود نوٹس لیا تھا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔