ٹرمپ: چین کورونا وائرس کے پھیلانے کا ذمہ دار ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو چین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو چین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔
جيو نيوز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے، لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے پھیلانے کا کیاہے تو پھر یقینی طور پر اُس کے نتائج بھگتنے کے لیے اسے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی، چین کی یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کیا گیا؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔
اس کے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چینی حکومت کو صاف اور جوابدہ ہونا چاہیے۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین کویہ بتانا چاہیےکہ کیا ہوا تھا، ایسا کیوں ہے کہ معلومات کو زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں کیا گیا؟
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وائرس کے پھیلاؤ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔
aXA6IDMuMTQwLjE4OC4xNiA= ejasoft island