ٹرمپ نے کورونا وائرس شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لئے ریاستوں کو گائیڈ لائنز جاری کردیئے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری شٹ ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری شٹ ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔
3 مرحلوں پر مشتمل ان گائیڈ لائنز کا مقصد امریکی معیشت کی بحالی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق تجاویز میں تمام ریاستوں کو 14 روز کے اندر کورونا وائرس کے کیسز میں یومیہ بنیاد پر کمی لانے کے لئے کہا گیا ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ کاروبار پر عائد پابندیاں کم کی جائیں گی جنہیں وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے عائد کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ ایک ساتھ نہیں کھول رہے ہیں بلکہ محتاط انداز میں ایک ایک قدم بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ معیشت ’ایک دھماکے‘ سے دوبارہ کھل جائے۔