ٹرمپ کا دورہ ہندوستان فروری میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری میں ہندوستان دورے پر آرہے ہیں حالانکہ ابھی تک سرکاری طور پر ان کے دورے کے سلسلے میں کسی متعین تاريخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ امریکہ میں اس سال صدر کے لئے انتخابات بھی ہونا ہے، جس میں ٹرمپ بھی امیدوار ہیں.

امر اجالا کے مطابق ٹرمپ اپنے ہندوستان دورے کے دوران گجرات کے احمد آباد میں ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے "ہاڈی مودی" پروگرام کے طرز پر ایک دوسرے پروگرام سے خطاب کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ اور مودی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک مختصر مدت کے کاروباری سودے پر دستخط کریں گے جو امریکی کمپنیوں کو ہندوستانی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کر سکتا ہے اور گزشتہ موسم گرما میں واپس لئے گئے ہندوستان کے کاروباری فوائد کو بحال کر سکتا ہے. دونوں ایک طویل مدتی تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے جس میں ایک آزاد تجارتی معاہدہ بھی شامل ہو سکتا ہے.