ٹرمپ: ہم مناسب وقت پر تیل کی قیمتوں کی جنگ میں داخل ہوں گے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر تیل کی قیمتوں کے سلسلے میں ہونے والی لڑائی میں داخل ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر تیل کی قیمتوں کے سلسلے میں ہونے والی لڑائی میں داخل ہوں گے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ تیل کے بین الاقوامی تنازعہ میں مناسب وقت پر داخل ہوں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کا کم ہونا امریکی صارفین کے لئے اچھی چیز ہے۔ اگر چہ اس سے شعبے کو نقصان پہنچے گا۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم مناسب حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی وضاحت کی کہ انہوں نے اس تنازعہ کے بارے میں متعدد شخصیات سے بات کی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ روس کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔