ترکی: سابق گول کیپر روسٹو ریسپر کورونا وائرس کا شکار
ترکی کے سابق گول کیپر روسٹو ریسپر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
ترکی کے سابق گول کیپر روسٹو ریسپر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
عالمی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی کے سابق فٹ بال گول کیپر روسٹو ریسپر کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ ان کے شوہر کو اس بات کی تصدیق کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہلیہ اسیل نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے شوہر روسٹو کو کویوڈ - 19 وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال لے آئی ہوں۔
اہلیہ اسیل نے مزید کہا ہے کہ میرے اور میرے دونوں بچوں کے ٹیسٹ کا نتیجہ نگیٹو ہے۔
خیال رہے کہ روسٹو ریسپر نے ترکی کے لئے 120 میچ کھیلے ہیں اور وہ اپنے ملک میں بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی ہیں۔
46 سالہ روسٹو ترکی کے ایک فناربخشہ کلب میں ایک دہائی سے زیادہ وقت تک کھیلتے رہے، اسپین کے بارسلونا کے ساتھ بھی مختصر مدت کے لئے کھیلے اور بشیکٹاس کے ساتھ پانچ سال کھیلنے کے بعد 2012 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
aXA6IDMuMTIuMTYxLjc3IA== ejasoft island