قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے
قاضی واجد گیارہ فروری 2018 کو کراچی میں 87 سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
بے شمار ڈراموں میں لاجواب اداکاری کرنے والے قاضی واجد کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے ہیں لیکن ان کے چاہنے والے ان کی سحر میں مبتلا کر دینے والی اداکاری کو آج تک نہیں بھولے ہیں۔
92 نيوز کے مطابق قاضی واجد 26مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 10 برس کی عمر میں ہی فنکاری کے جوہر دکھانا شروع کردیا تھا، فنی کریئر کا آغاز ریڈیو نونہال کے پروگرام صدا نگاری سے کیا تھا۔
انہوں نے بے شمار شہرہ آفاق کامیاب ڈرامے کیے جن میں "تنہائیاں"، "ان کہی"، "دھوپ کنارے"، "حوا کی بیٹی" اور "چاند گرہن" سمیت متعدد شامل ہیں۔
قاضی واجد کو ان کی خدمات پر حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ قاضی واجد گیارہ فروری 2018 کو کراچی میں 87 سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
aXA6IDMuMjM3LjQ0LjI0MiA= ejasoft island