یو اے ای: 28 ریسرچ اسکالر نے مل کر کورونا کا ایک معاون علاج کیا دریافت

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 28 ریسرچ اسکالر نے مل کر کورونا وائرس کا ایک معاون علاج دریافت کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 28 ریسرچ اسکالر نے مل کر کورونا وائرس کا ایک معاون علاج دریافت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ خلیفہ سٹی میڈیکل کے اسٹیم سیل پروجیکٹ کی اسسٹنٹ رسرچ اسکالر ڈاکٹر فاطمہ الکعبی نے کہا ہے کہ ابو ظہبی اسٹیم سیل سینٹر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے ایک معاون علاج تیار کررہا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ نیا علاج متحدہ عرب امارات میں پہلی بار کلینیکل ٹرائلز سے گزر رہا ہے اور یہ یو اے ای کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اعلان کردہ علاج صرف کورونا وائرس میں معاون ہوگا کیونکہ اس مرض کا کوئی مستقل علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔ اس علاج کے ذریعے مریضوں کو صرف کورونا وائرس کی علامتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس علاج سے خود وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بڑی کامیابی کا سہرا 28 محققین اور ماہرین کی ایک ٹیم کے سر جاتا ہے، جنھوں نے امید افزا اور باعث شرف نتیجہ کو حاصل کرنے کے لئے تحقیق اور تجربہ کے عمل کو تیز تر کیا ہے۔