امارات کی طرف سے کورونا وائرس کے جدید علاج کی دریافت کا اعلان

امارات کی وزارت معیشت نے کووڈ 19 کے انفیکشن کے لئے سٹیم سیلز کے ذریعے ابتدائی اور امید افزا علاج کی اجازت دے دی ہے۔
امارات کی وزارت معیشت نے کووڈ 19 کے انفیکشن کے لئے سٹیم سیلز کے ذریعے ابتدائی اور امید افزا علاج کی اجازت دے دی ہے۔
یہ طریقۀ علاج ابوظہبی سٹیم سیلز سنٹر کے ڈاکٹروں اور ریسرچروں نے دریافت کیا ہے، اس علاج میں مریض کے خون سے سٹیم سیلز نکالا جاتا ہے پھر اسے دوبارہ فعال کرکے واپس مریض کے جسم میں منتقل کر دیا جاتا ہے اور ابھی اس ابتدائی طریقۀ علاج کی اجازت مل گئی ہے جس میں سٹیم سیلز کو جمع کیا جارہا ہے –
متحدہ عرب امارات میں اس طریقۀ علاج کا استعمال "کووڈ 19" کے 73 مریضوں پر کیا گیا ہے اور عمدہ اسپرے سے سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں تک علاج پہنچانے کے بعد اس ٹسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے۔
یہ طریقہ علاج پھیپھڑوں کے سیلز کو دوبارہ تخلیق کرنے اور ان کے مدافعتی ردعمل میں ترمیم کرکے ان کو "کوویڈ -19" انفیکشن سے اثر انداز ہونے سے اور صحت مند سیلز کو نقصان پہنچنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
کلینیکل ٹرائلز کا ابتدائی مرحلہ کامیابی کے ساتھ گزر گیا ، جو اس کی سلامتی کی نشاندہی کرتا ہے۔
علاج حاصل کرنے والے کسی بھی مریض میں فوری سائڈ ایفکٹ پائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، اور نہ ہی کوویڈ -19 مریضوں کے لئے روایتی علاج کے پروٹوکول کا کوئی اثر پایا گیاہے ، اور ٹرائلز علاج کی افادیت کو ثابت کرنے کے لئے جاری ہیں، اور امید ہے کہ ٹرائلز دو ہفتوں میں مکمل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ علاج مریضوں کو روایتی طبی مداخلت کے ساتھ فراہم کیا گیا تھا ، اور کلینکل ٹرائل علاج کے معمول بہ پروٹوکول کے معاون کے طور پر نہ کہ بدیل کے طور پر نافذ العمل ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے، احتیاطی تدابیر، گھر پر ہی رہنا، اور حفاظتی اقدامات بھی وہ عوامل ہیں جو اس وبا کی وجہ سے صحت نظام پر اثر انداز ہونے والے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہیں
اے ڈی ایس سی سی صحت کا ایک مرکز ہے جو سیل تھراپی ، جدید طب اور جدید اسٹیم سیل ریسرچ پر مرکوز ہے۔