یو اے ای: ہیلتھ ایمبولینس سینٹر کے ذریعہ کورونا ٹیسٹ صرف 5 منٹ میں

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس (کوویڈ - 19) ٹیسٹ کے لئے 13 اضافی ایمبولینس ہلیتھ سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ یہ 13 ایمبولینس ہلیتھ سینٹرز چند روز قبل ابوظہبی کے زاید اسپورٹس سٹی میں کھولے گئے ہیلتھ سینٹر کے علاوہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس (کوویڈ - 19) ٹیسٹ کے لئے 13 اضافی ایمبولینس ہلیتھ سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ یہ 13 ایمبولینس ہلیتھ سینٹرز چند روز قبل ابوظہبی کے زاید اسپورٹس سٹی میں کھولے گئے ہیلتھ سینٹر کے علاوہ ہیں۔
ایس ای ایچ اے کے نائب ایگزیکٹو راشد القبیسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کام کرنے والی ٹیموں نے اسٹریٹجک شراکت داروں کے تعاون سے ٹیسٹ سینٹرز کو اعلی معیار کے مطابق تیار کیا ہے اور ان میں باصلاحیت اور تربیت یافتہ طبی اور تکنیکی عملے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
القبیسی نے مزید کہا ہے کہ نئے ہیلتھ ایمبولینس سینٹرز میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی فراہم کئے گئے ہیں اور ہیلتھ کمپنی کے معیاری تربیت یافتہ 630 میڈیکل، نرسنگ اور انتظامی عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ ضروری ٹیسٹ صرف 5 منٹ میں کیا جا سکے۔
القوبیسی نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ابوظہبی میں زاید اسپورٹس سٹی کے سنٹر میں کام شروع ہونے کے بعد سے اب تک قریب 7،000 افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت کے مطابق نئے ہیلتھ سینٹرز 10 دن کے اندر مکمل تیار کئے گئے ہیں اور سینٹرز کا کل رقبہ 23 ہزار مربع میٹر ہے جبکہ 250 افراد 67 رضاکاروں کے ساتھ 7 ورکنگ ٹیموں میں منقسم ہوکر ایگزیکٹو، مارکیٹنگ، ہیلپ سروسز اور انجینئرنگ ٹیم کے طور پر شروع سے اب تک وہاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایس ای ایچ اے میں بیرونی علاج معالجے کی خدمات کے سی ای او محمد حواس الصدید نے وضاحت کی ہے کہ ابو ظہبی میں 7 ایمبولینس مراکز کھولے گئے ہیں، ان میں سے 3 ابو ظہبی، الوثبہ اور الباہیہ شہر میں، دو عین شہر میں جن میں سے ایک عشارج کے علاقے میں اور دوسرا ہیلی میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کسی بھی سینٹر میں ٹیسٹ کے لئے خواہشمند افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ رسپانس سروس 8001717 پر فون کرکے یا سی ای ایچ اے کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ پہلے اپوئنٹمنٹ لے لیں تاکہ ٹیسٹ کے خواہشمند شخص کی حالت سے متعلق کچھ سوالات کے جوابات کے ذریعہ ابتدائی جائزہ لیا جاسکے اور اس کے بعد اسکریننگ سنٹر آنے کے لئے ایک متعینہ وقت دیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جن میں علامات ظاہر ہوں، بزرگ ہوں یا حاملہ خواتین ہوں یا جو دائمی بیماری میں مبتلا ہیں۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA=
ejasoft island