متحدہ عرب امارات کی طرف سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے "الحصن" ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز

"الحصن" ایپلیکیشن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس "کوویڈ ۔19" کے ٹیسٹ کے لئے ایک سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا ہے اور "IOS اور Android" اسٹورز سے مفت ڈاؤن لوڈ ہونے والے اس ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا شمار مشترکہ قومی اقدام کے طور پر کیا گیا
وزارت صحت، کمیونٹی پروٹیکشن، ہیلتھ اتھارٹی ابو ظہبی اور ہیلتھ اتھارٹی دبئی کے مابین مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اسمارٹ فونز کے لئے "الحصن" ڈیجیٹل ایپلیکیشن لانچ کردیا گیا ہے۔
"الحصن" ایپلیکیشن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس "کوویڈ ۔19" کے ٹیسٹ کے لئے ایک سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا ہے اور "IOS اور Android" اسٹورز سے مفت ڈاؤن لوڈ ہونے والے اس ڈیجیٹل ایپلیکیشن کا شمار مشترکہ قومی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے جس کا مقصد اس وبا کو روکنے کے لئے حکومتی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
ہر صارف کے پاس ان کا اپنا QR کوڈ ہوگا، یہی کوڈ ان کی صحت کی دلیل ہوگی، اسی کے ذریعہ سکون واطمینان کے ساتھ عوامی مقامات پر پہنچنا ممکن ہو سکے گا اور دوسروں کے ساتھ بھی پرسکون انداز میں معاملہ کیا جا سکے گا۔
صحت اور کمیونیٹی پروٹیکشن کے وزیر عبد الرحمن بن محمد العویس نے وضاحت کی ہے کہ جدید ترین موبائل ٹکنالوجی پر مشتمل الحصن ایپلیکیشن کے ذریعہ کوویڈ 19 وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنی سرزمین پر موجود تمام شہریوں اور باشندوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔