سوسائٹی
یو اے ای: کورونا کی جانچ کے لئے محمد بن زاید نے اسپیشل ایمبولینس کا کیا افتتاح
یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کورونا کی جانچ کے لئےاسپیشل ایمبولینس کا افتتاح کیا ہے
ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی میں ایک ایمبولینس ہیلتھ سروس سینٹر کا افتتاح کیا ہے، اس ہیلتھ سینٹر کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی جانچ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ یہ سینٹر محکمۂ صحت کے تعاون سے ابو ظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی "سی ایچ اے" نے قائم کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی کار جب ہیلتھ سینٹر کے قریب پہنچی تو کار کے اندر ہی ایف ایم ریڈیو کے ذریعہ ایک آڈیو پیغام ملا جس میں ہیلتھ سینٹر کی جانب سے استقبال کے ساتھ ہی اپنا شناختی کارڈ چیکنگ کے لئے تیار رکھنے اور اپنی کار سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی تھی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ رجسٹریشن پوائنٹ پر پہنچنے کے بعد کارڈ الیکٹرانک ریڈر میں ڈال کر کارروائی مکمل کی جائے گی اور دوسرے اسٹیشن پر سیمپل اس سے لے لیا جائے گا۔
اس کے بعد شیخ نے ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں فنی، طبی عملے اور جدید ترین ٹکنالوجیز سے لیس سنٹر کے سازوسامان کے بارے میں بتایا گیا جو اعلی ترین بین الاقوامی معیار کے مطابق شہریوں اور مقیم افراد کے لئے ضروری دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔
سینٹر کی کارروائیوں کے بارے میں ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور شعبہ صحت کے سربراہ شیخ عبد اللہ بن محمد الحمید نے انہیں بتایا کہ یہاں ضروری جانچ تقریبا 5 منٹ میں کر دی جاتی ہے جبکہ یہ مرکز ہفتہ بھر روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک لگ بھگ 600 افراد کو خدمات فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ وبا کی علامات والے افراد، بزرگ شہری، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی جانچ پہلے کی جاتی ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xMDIuMTEyIA==
ejasoft island