کورونا کے خلاف منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کی شرکت

کورونا وائرس کے خلاف منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شرکت کی ہے۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یو اے ای کورونا کے خلاف منعقد ہونے والی عالمی جنگ میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس میں وبائی مرض (COVID-19) کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کو مستحکم کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ کانفرنس نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے، علاج اور ویکسین کی تیاری میں سرمایہ کاری کے لئے 30 ارب درہم (7.5 ارب یورو) اکھٹے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں اہم اور ذمے دار کردار ادا کررہا ہے اور آئندہ بھی عالمی سطح پر یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے جاری تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دنیا بھر کے 43 ممالک کو 472 ٹن سے زیادہ طبی امداد کے ساتھ ذاتی حفاظتی ساز وسامان فراہم کیا ہے اور دبئی کے انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی میں عالمی ادارہ صحت کے مرکز نے تنظیم کے لئے 132 سے زیادہ شپمنٹس کی ہیں ۔