عرب امارات: اسٹاک مارکیٹ میں 6ء2 ارب درہم کا اضافہ

متحدہ عرب امارات کی دو سینٹرل اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کے رحجان کے ساتھ خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا ہے اور منگل کے کاروباری دن اسٹاک کا اختتام 6ء2 ارب درہم کے اضافہ کے ساتھ ہواہے۔
متحدہ عرب امارات کی دو سینٹرل اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کے رحجان کے ساتھ خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا ہے اور منگل کے کاروباری دن اسٹاک کا اختتام 6ء2 ارب درہم کے اضافہ کے ساتھ ہواہے۔
خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق اس میں زیادہ تر پراپرٹی اور بینکنگ کی بلیو چپس کا عمل دخل زیادہ دیکھنے میں آیا ہے اور کاروباری رحجان کے اسباب میں منافع سے متعلق ادارہ جاتی سفارشات بھی شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ حصص کی قیمت میں اضافہ ایف اے بی میں دیکھنے میں آیا ہے اور یہ 6ء15 درہم تک ریکارڈ کیا گیا ہے اور دوسرے نمبر پر دبئی اسلامک بینک کے حصوں میں 7ء5 درہم تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مثبت رحجان کی وجہ سے اے ڈی ایکس کا جنرل انڈکس 5178 پوائنٹس پر بند ہوا ہے اور یہ گزشتہ سیشن سے 21ء0 فیصد زیادہ ہے۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island