سوسائٹی
امارات: رمضان المبارک کے پیش نظر کام کے اوقات میں دو گھنٹے کی کمی

متحدہ عرب امارات نے ملک کے نجی شعبوں کے کام کے اوقات میں دو گھنٹے کی تخفیف کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ملک کے نجی شعبوں کے کام کے اوقات میں دو گھنٹے کی تخفیف کر دی ہے۔
امارات نیوز ایجنسی(وام) کے مطابق وزارت انسانی وسائل نے رمضان المبارک میں ملک کے نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے یومیہ اوقات کار میں دو گھنٹے کی تخفیف کا وزارتی سرکلر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انسانی وسائل نصر بن ثانی الھاملی نے اس حوالے سے لیبر ریلیشنز کے قواعد سے متعلق وفاقی قانون نمبر 8 برائے 1980 کے تحت سرکلر جاری کیا ہے۔
وزارت کے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے کارکنان اور صارفین کو کورونا وائرس (کووڈ 19) سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی اور حفاظتی اقدامات بھی کرتے رہنا ہے۔