برطانیہ: شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سالگرہ
خوش لباس، دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک برطانوی شاہی خاندان کی ہر دلعزیز اور مشہور و معروف شہزادی کیٹ مڈلٹن38برس کی ہوگئیں ہیں۔
خوش لباس، دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی مالک برطانوی شاہی خاندان کی ہر دلعزیز اور مشہور و معروف شہزادی کیٹ مڈلٹن38برس کی ہوگئیں ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی پُرکشش شخصیت اور فیشن کے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں اور اس وقت کیٹ مڈلٹن آج اپنی اڑتیسواں سالگرہ منارہی ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 9 جنوری 1982 میں پیدا ہوئیں ہیں اور وہ اپنے شوہر سے تقریبا چھ ماہ بڑی ہیں، کیونکہ شہزادہ ولیم 21 جون 1982 کو پیدا ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اپریل 2011 میں شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اور کیتھرین مڈلٹن کی شادی لندن میں ہوئی تھی، شہزادہ ولیم جو ملکہ الیزبتھ دوم کے جانشین ہیں، کیٹ مڈلٹن سے 2001 میں پہلی بار سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ملے، جب دونوں وہاں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کی منگنی 20 اکتوبر 2010 میں ہوئی جس کا اعلان 16 نومبر 2010 کو ہوا۔
شادی کی تیاریاں اور شادی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور پوری دنیا میں براہ راست دکھائی گئی اور اس کا 1981 میں ہونے والی شہزادہ ولیم کے والدین پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کی تقریب سے موازنہ کیا جاتا رہا تھا۔
aXA6IDMuMTQxLjE5My4xNTgg ejasoft island