برطانیہ: رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر خزانہ نامزد
برطانیہ کے وزیر خزانہ ساجد جاوید اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ رشی سونک نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنھبال لیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خزانہ ساجد جاوید اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ رشی سونک نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنھبال لیا ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ساجد جاوید کے استعفیٰ کی وجہ وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے سے انکار کرنا ہے۔
ساجد جاوید کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام مشیروں کو برخاست کرنے کا حکم یہ کہ کر ماننے سے انکار کر دیا کہ کوئی بھی خود دار وزیر ایسی شرائط نہیں مان سکتا ہے۔