یو این جنرل سکریٹری کا کرتارپور کا دورہ
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوتریس نے کرتار پور راہداری کو پاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال قرار دے دیا ہے ، انتونیو گوتریس نے گوردوارہ کا دورہ کیا، لنگر خانے میں کھانا کھایا اور لائبریری بھی گئے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انتونیو گوتریس کرتارپور پہنچے تو ان کا استقبال وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نےکیا، کرتارپورگوردوارہ کی بندھک کمیٹی نے بھی انتونیوگوتریس کوخوش آمدید کہا۔
انتونیوگوتریس کوسنگ مرمر سے بنےکرتارپور گوردوارے کا دورہ کرایا گیا، مختلف مقامات دکھائے گئے اور تاریخ بتائی گئی، یو این جنرل سکریٹری کو سکھ یاتریوں کودی جانیوالی سہولتوں سے آگاہ کیاگیا۔
بعد ازاں لنگرخانے میں جنرل سکریٹری نے ہندوستان سے آئے سکھ یاتریوں کیساتھ کھانا کھایا ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اوردیگر حکام بھی کھانے میں شریک ہوئے۔
جنرل سکریٹری نے روایت پر عمل کرتے ہوئے حوض کا پانی بھی سر پر ڈالا۔
کرتارپور روانگی سے قبل یو این جنرل سکریٹری نے ڈی ایچ اے کنڈرگارٹن اسکول کادورہ کیا ، جہاں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ان کا استقبال کیا، انتونیو گوتریس نےبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔
جنرل سکریٹری برائے اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی، اور یادگاری کتاب میں کلمات بھی درج کئے، اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان کے والہانہ استقبال ،مہمان داری کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے مثالی کام کیا ہے۔کرتارپور پراجیکٹ پوری دنیا کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کی عملی تصویر ہے۔پاکستان آ کر اپنایت کا احساس اور گھر جیسا محسوس کر رہا ہوں، پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے، اقوام متحدہ پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔
aXA6IDU0LjE3My4yMjEuMTMyIA== ejasoft island