سیاست
اقوام متحدہ: لیبیا کے جنگجو گروپ مذاکرات کے لئے تیار ہیں
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار گروپ مستقل جنگ بندی کے لئے جنیوا میں مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار گروپ مستقل جنگ بندی کے لئے جنیوا میں مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی غسان سلامہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں طرف اسلحے کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ لیبیا میں اب بھی سمندری اور فضائی راستوں سے اسلحہ پہنچ رہا ہے۔
ڈان نيوز کے مطابق لیبیا میں گزشتہ تقریباً ایک سال سے کمانڈر خلیفہ حفتر دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جہاں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت ہے اور وزیراعظم کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTMzLjE0Ny4yNTIg
ejasoft island