یو این کے سیکریٹری جنرل 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور یہاں وہ نسٹ میں سینٹر فار پیس اینڈ اسٹیبلٹی کا دورہ کریں گے.
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس16فروری کو پاکستان پہنچیں گے اور یہاں وہ نسٹ میں سینٹر فار پیس اینڈ اسٹیبلٹی کا دورہ کریں گے اور یو این امن مشن کے سلسلہ میں پاکستان کے سفر پر تصویری نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔
اے آر وائی کے مطابق سیکریٹری جنرل مختلف امن مشن میں خدمات دینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور یاد ہے کہ امن دستوں کی تربیت کے لئے سینٹر فار پیس اینڈ اسٹیبلٹی مارچ 2013 میں قائم ہوا تھا اور 2013 میں ہی یو این کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس کا افتتاح کیا تھا۔
سینٹر میں ملٹری، پولیس، سول حکام کو یو این امن مشن کی تربیت دی جاتی ہے اور سینٹر فارانٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی امن مشن پر 11 مختلف کورسز کرا رہا ہے اور اس کے علاوہ یو این ملٹری آبزرورز، اسٹاف، پروٹیکشن کورسز بھی شامل ہیں ۔
حال ہی میں خواتین کے لئے ٹیم کورس اور جینڈر کورسز کا بھی آغاز کیا گیا ہے، سینٹر میں 116 امن مشن کورسز میں 1876اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے اور تربیت مکمل کرنے والوں میں 206 الائیڈ آفیسرز اور 108خواتین شامل ہیں۔
aXA6IDE4LjE4OC4xNTIuMTYyIA==
ejasoft island