اقوام متحدہ: روسی حمایت یافتہ حملے کی وجہ سے دو ہفتوں میں 235،000 ادلب شہری بے گھر
اقوام متحدہ نے دعوی کیا ہے کہ روسی حمایت یافتہ ایک فوجی مہم کے دوران رواں ماہ حزب اختلاف کے ماتحت شامی علاقہ ادلب کے 235،000 شہری اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ حملوں میں فضائی حملے اور بم دھماکے دونوں شامل ہیں۔
شام: اقوام متحدہ نے دعوی کیا ہے کہ روسی حمایت یافتہ ایک فوجی مہم کے دوران رواں ماہ حزب اختلاف کے ماتحت شامی علاقہ ادلب کے 235،000 شہری اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ حملوں میں فضائی حملے اور بم دھماکے دونوں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے یہ واقعات 12 سے 25 دسمبر کے درمیان پیش آئے ہیں۔
دفتر نے مزید کہا ہے کہ فرار ہونے والوں میں بیشتر لوگوں کا تعلق شہر ادلب کے جنوب میں واقع "معرہ نعمان" نامی گاؤں، ادلب شہر اور شامی- ترکی سرحدوں پر موجود کیمپوں سے ہے۔
دفتر نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق "معرہ نعمان" اور اس کے ارد گرد کے دیہی علاقے تقریبا خالی ہوگئے ہیں۔(رائٹرس)