امریکہ: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ معاشی کساد بازاری کے باعث اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد نوکریوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک طرف امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی معیشت کو تین حصوں میں دوبارہ بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اموات 35 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 52 لاکھ مزید افراد نے بے روزگار الاؤنس کے لئے درخواستیں دی ہیں جس کے بعد امریکہ میں بے روز گار افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے یعنی ہر سات میں سے ایک امریکی شہری بے روز گار ہو گیا ہے۔