امریکی خام تیل کی برآمدات میں دس لاکھ بیرل روزانہ کی کمی واقع ہوگی

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ کے تیل کے سب سے بڑے تاجر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اپریل اور مئی میں امریکی خام تیل کی برآمدات میں روزانہ تقریبا دس لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوگی۔ خیال رہے کہ اس بڑی کمی کی اصل وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب نے کم قیمت پر مارکیٹ
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکہ کے تیل کے سب سے بڑے تاجر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اپریل اور مئی میں امریکی خام تیل کی برآمدات میں روزانہ تقریبا دس لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوگی۔ خیال رہے کہ اس بڑی کمی کی اصل وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب نے کم قیمت پر مارکیٹ میں تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے مارکیٹ میں 25 ڈالر فی بیرل کی کم قیمت کے ساتھ خام تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم سعودی عرب نے 12 ملین بیرل خام تیل خلیج میکسیکو میں واقع امریکی ساحل تک پہونچانے کے لئے درجنوں ٹینکرز کی خدمات حاصل کی ہیں، جس کی وجہ سے روس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں حصص پر ہونے والی لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔