امریکہ: امن معاہدہ سے قبل طالبان سے کارروائیاں روکنے کے مطالبات
امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے طالبان سے واضح ثبوت کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں امن معاہدہ پر دستخط اور امریکی فوجیوں کے انخلا سے قبل کشیدگی میں کمی آسکتی ہے۔

'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے ازبکستان میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم طالبان کے ساتھ معاہدہ کے قریب ہیں لیکن اس سے پہلے بھی قریب پہنچے تھے مگر ناکام ہوئے کیونکہ طالبان سنجیدگی دکھانے میں ناکام ہوئے تھے۔
ڈان نيوز کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی مزید کام کرنا باقی ہے تاکہ امن مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ہم امن اور مصالحتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے بھی معاہدہ کرنے کے قریب تھے اور ہم نے مشترکہ طور پر ایک منصوبہ بنایا تھا لیکن طالبان اپنی مرضی یا صلاحیت یا دونوں وجوہات کی بنیاد پر کشیدگی میں کمی لانے کے سلسلہ میں کامیاب نہیں ہو سکے۔