امریکی صدر: کورونا وائرس امریکہ پرحملہ ہے،یہ کوئی وائرس نہیں ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کوئی وائرس نہیں ہے بلکہ امریکہ پر ایک حملہ ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کوئی وائرس نہیں ہے بلکہ امریکہ پر ایک حملہ ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ19) کی وجہ سے ملک میں آئی ہوئی پریشانی سے نمٹنے کی کوشش کررہے صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے نام پر ملک پر حملہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے 47ہزارسے زائدلوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اورساڑھے 8؍لاکھ سےزائد لوگ متاثرہوئے ہیں۔
نیوز بصیرت کے مطابق ٹرمپ نے بدھ کے روز وہائٹ ہاؤس کے اندر ہونے والی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم پرحملہ ہواہے۔ یہ کوئی وائرس نہیں تھا۔ کبھی کسی نے ایساکچھ نہیں دیکھا ہے۔ 1917 میں ایسا حادثہ آخری بار پیش آیا تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ عالمی وباسے متاثرہونے والے عوام اور تاجروں کی مدد کے لئے آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، مجھے ہمیشہ ہرچیزکی فکررہتی ہے۔ ہمیں ان مشکلات سے نکلنا ہی ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں ہمارا معاشی نظام سب سے بڑا ہے۔ چین اور دیگر کسی بھی ملک سے بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گذشتہ تین سال میں اسے کھڑا کیا ہے اور آج تمہیں اسے بند کرنا ہوگا۔ اب ہم اسے دوبارہ کھول رہے ہیں اور ہم ایک بار پھر سے مضبوط ہوں گے لیکن دوبارہ کھولنے کے لئے آپ کواس پر کچھ سرمایہ لگانا ہوگا۔