وینزویلین صدر: ہر عورت چھ چھ بچے پیدا کرے
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔
بی بی سی کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروغ کے لئے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر نے عورتوں سے کہا ہے کہ وہ بچے پیدا کرتی رہیں۔
تقریب میں شامل خواتین کو خطاب کرتے ہوئے صدر مدورو نے کہا ہے کہ خدا کی آپ پر رحمت ہو۔ آپ چھ چھ ننھے منے لڑکے لڑکیوں کو پیدا کریں۔ صدر نے مزید کہا ہے کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئے۔
مسٹر گوائیڈو کے حامیوں نے صدر مدورو کے اس بیان کی سوشل میڈیا پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہناہے کہ ہسپتال کام نہیں کر رہے اور ادویات کی قلت ہے۔ عورتیں بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتیں کیونکہ انہیں مناسب خوراک دستیاب نہیں ہے اور بازار کا دوھ خریدنے کی سکت ان میں نہیں ہے، ملک بحران کا شکار ہے، لگتا ہے مدورو اور انکی حکومت نفسیاتی لاتعلقی کا شکار ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت وینزویلا معاشی بحران سے دوچار ہے اور ملک میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔ یونیسیف کے مطابق 2013 سے 2018 کے درمیان ملک کے تیرہ فیصد بچے غذائیت کی کمی کا شکار تھے۔