وینزویلا کی جیل میں جھگڑے كى وجہ سے 17 قیدی ہلاک

وینزویلا کے شہر گوانارے کی جیل میں ہونے والے جھگڑے اور فساد کے نتیجے میں کم از کم 17 قیدی ہلاک ہوگئے۔
وینزویلا کے شہر گوانارے کی جیل میں ہونے والے جھگڑے اور فساد کے نتیجے میں کم از کم 17 قیدی ہلاک ہوگئے۔
'اے ایف پی' کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ لوس لانوس کی جیل میں نقص امن کی شکایات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
فوج نے جھگڑے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن قیدیوں کے انسانی حقوق کے گروپ نے دعویٰ کیا کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے اہلخانہ کو ملنے اور جیل میں کھانا لانے سے منع کردیا تھا تاکہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
وینزویلا کی جیل کے نگراں ادارے کے عہدیدار کیرولینا گیرون نے بتایا کہ اہلخانہ سے ملاقات نہ ہونے کے سبب قیدی بہت مایوس تھے کیونکہ ان کے پاس کھانے اور پینے کو کچھ نہیں تھا جبکہ اکثر قیدی غذائی قلت کا شکار ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMS43Mi4yNTAg ejasoft island