مصر کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے ویزا مکمل طور پر بند
اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر نے پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک کے راستے بند کر دئےہیں اور پچھلے دو ماہ سے پاکستان میں مصری سفارت خانے نے پاکستانیوں کے لئے کوئی ویزہ جاری نہیں کیا ہے۔
اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر نے پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک کے راستے بند کر دئے ہیں اور پچھلے دو ماہ سے پاکستان میں مصری سفارت خانے نے پاکستانیوں کے لئے کوئی ویزا جاری نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویزا اپلائی کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد صنعت کاروں، تاجروں اور سیاحوں کی ہے، جنہیں اسلام آباد میں موجود سفارت خانے کی جانب سے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ویزے اور پاسپورٹ سفارت خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ویزا نہ دینے کی وجہ یہی بتائی جارہی ہے کہ مصری حکومت نے سفارتی سطح پر پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر رکھ ہیں۔ اب اس معاملے میں جو بھی پیش رفت ہونی ہے وہ حکومت پاکستان ہی کرے گی۔
aXA6IDE4LjE5MS4xODEuMjMxIA== ejasoft island