ویسٹ انڈیز نے انگلش کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی
کیریبیئن بورڈ حکام نے کہا کہ انگلینڈ اپنی ہوم سیریز ویسٹ انڈین سرزمین پر کراسکتا ہے،یہ آفرکسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ کرکٹ کی بقا کے لیے کی گئی ہے، اس حوالے سے ویسٹ انڈین عوام میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ جوش وخروش پایاجاتاہے، جبکہ موجودہ حالات میں یہ خطہ کرکٹ
ویسٹ انڈیز بورڈ نے انگلینڈ کو اپنی اور پاکستان سیریزکی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔
اب تک کے مطابق انگلینڈ کو آئندہ تین ماہ کے دوران آئی سی سی چیمپئن شپ کے مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،ان ٹیسٹ کے لئے ویسٹ انڈیز کو چارجون اور پاکستان کو تیس جولائی کو میزبانی کرنا ہے۔
مگر انگلینڈ میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظردونوں سیریز کا امکان معدوم نظرآتاہے،تاہم ویسٹ انڈیز جہاں بارباڈوس اور جمیکا میں ایک ایک کیس سامنے آیاہے۔انگلینڈ کوان کی دونوں ہوم سیریز کی میزبانی کے لئے پیشکش کی ہے۔
کیریبیئن بورڈ حکام نے کہا کہ انگلینڈ اپنی ہوم سیریز ویسٹ انڈین سرزمین پر کراسکتا ہے،یہ آفرکسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ کرکٹ کی بقا کے لیے کی گئی ہے، اس حوالے سے ویسٹ انڈین عوام میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ جوش وخروش پایاجاتاہے، جبکہ موجودہ حالات میں یہ خطہ کرکٹ کے لیے بہت مناسب مقام ہے۔