کیا جنوبی کوریا نے بھی کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے؟

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل جنوبی کوریا میں جمعرات کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جس کے بعد حکام معمولات زندگی کی جلد بحالی کی اُمید کر رہے ہیں۔

voa نیوز کے مطابق جنوبی کوریا میں فروری کے وسط میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد جنوبی کوریا خطے میں چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے ملک میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے پر کہا کہ یہ عوام کے عزم کی عکاسی ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا نے بڑے پیمانے پر شہریوں کی ٹیسٹنگ کی ہے اور اس کے علاوہ سماجی پابندیوں پر بھی سختی سے عمل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے "ریمڈیسیوئیر" نامی اینٹی وائرل دوا تیار کر لی ہے جس سے کورونا وائرس کا مریض 30 فی صد جلدی صحت یاب ہو جاتا ہے۔ ان اچھی خبروں سے دنیا بھر میں کئی ماہ سے چھائی مایوسی کی فضا بھی ختم ہو رہی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 250 ہے اور یہ تعداد امریکہ، اٹلی، اسپین، برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں میں ہونے والی اموات سے کہیں کم ہے۔