واٹس ایپ نے فیس بک اور یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا
فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ڈھائی بلین کے قریب ہے لیکن اسی حوالے سے ایک اور خبر ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے دو ارب صارفین کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔
فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ڈھائی بلین کے قریب ہے لیکن اسی حوالے سے ایک اور خبر ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے دو ارب صارفین کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق واٹس ایپ نے مسیجنگ کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل حاصل کرتے ہوئے دنیا کے سب سے مقبول ترین میسنجر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور یوٹیوب کے برابر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے فیس بک نے 2017 میں اور یوٹیوب نے مئی 2019 میں صارفین کی اتنی بڑی تعداد کا سنگ میل طے کیا تھا۔
مگر واٹس ایپ نے یہ سنگ میل سب سے کم وقت میں طے کیا ہے اور اس معاملے میں فیس بک اور یوٹیوب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
aXA6IDU0LjE1OC4xMzguMTYxIA== ejasoft island