چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار نئے کیسز سامنے آئے
پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات 269 تک جا پہنچی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 12723 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات 269 تک جا پہنچی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 12723 ہوگئی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتايا گیا ہے کہ کورونا کے ایک ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 12 ہزار 723 ہوگئے ہیں، جن میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 9 ہزار 617 ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 269 ہوگئی ہے، خیبر پختونخواہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 93 ہوگئی، سندھ میں 78، پنجاب 81، بلوچستان 10 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 378 ہے۔ سندھ میں 4232، خیبرپختونخواہ میں 1793 جب کہ بلوچستان میں 722 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 308، اسلام آباد میں 235 اور کشمیر میں 55 ہے۔
اب تک ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 2 ہزار 755 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
aXA6IDMuMTM5LjgxLjU4IA==
ejasoft island