صحافت کی آزادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اس دن کو منانے کا آغاز انیس سو اکانوے میں نیمبیا سے ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے 3 مئی 1993ء کو باقاعدہ طور پر صحافتی آزادی کے عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے اور اس دن تمام دنیا کی صحافتی برادری اس بات کا ازسرنو عہد کرتی ہے کہ کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافت کی آزادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر صحافتی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات کا حصول بھی ہے جن میں صحافت کی آزادی میں پیش آنے والی مشکلات اور رکاوٹوں کا سد باب بھی کیا جا سکے۔
اب تک نيوز کے مطابق اس دن کو منانے کا آغاز انیس سو اکانوے میں نیمبیا سے ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے 3 مئی 1993ء کو باقاعدہ طور پر صحافتی آزادی کے عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے اور اس دن تمام دنیا کی صحافتی برادری اس بات کا ازسرنو عہد کرتی ہے کہ کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد، سچی اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے لئے لڑتے رہیں گے۔
پاکستان کا جائزہ لیا جائے تو یہاں بھی صحافی ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کی ایک ناقابل فراموش تاریخ ہے ۔