ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن: خیبر پختونخواہ کے 67 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے مطابق صوبے میں اب تک 67 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے مطابق صوبے میں اب تک 67 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بی بی سی نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق یہ ڈاکٹر دوران ڈیوٹی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور پختونخواہ کے ہسپتالوں میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد ڈاکٹروں کی ہے جس کی وجہ مناسب حفاظتی کٹس کی قلت ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق تقریباً 24 ڈاکٹرز کا تعلق سینئیر اور اسپیشلسٹ کیڈر سے ہے۔ دیگر متاثرہ ڈاکٹرز کا مختلف شعبوں کے میڈیکل آفیسرز، منیجمنٹ کیڈر ڈاکٹرز، پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز سے تعلق ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومتی تر جمان کے مطابق وافر مقدار میں کٹس مہیا کیے جا رہے ہیں لیکن حقیقتاً کٹس موجود نہیں ہیں، جس کی جانچ پڑتال ضروری ہے تا کہ زمہ داران کا تعین ہو سکے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسیوسی ایشن کے مطابق ہسپتالوں کے کٹس میں اکثر این 95 ماسک اور فیس شیلڈ موجود نہیں ہوتیں جو کہ حفاظتی کٹس کا اہم ترین جز ہے۔
پریس یلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ کٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسیوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹروں سے چندا جمع کر رہی ہے اور دیگر متعدد این جی اوز اور ڈونرز کیساتھ رابطے میں ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی اور وزیر صحت سے گزارش کی ہے کہ ضلعی اور سول انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں کےخلاف حرکت میں لائیں اور کٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔