زونگ نے صارفین کے لئے مفت کال منٹس کی فراہمی کا کیا آغاز
کسٹمر سنٹر کمپنی نے اپنے تمام صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر مفت منٹس فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اس مفت سروس کی فراہمی کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں مقید لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ رابطوں کی فراہمی ہے۔
صارفین کو اپنی ترجیح اولین سمجھتے ہوئے زونگ 4 جی نے ملک بھر میں اپنے صارفین کے لئے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق کسٹمر سنٹر کمپنی نے اپنے تمام صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر مفت منٹس فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اس مفت سروس کی فراہمی کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں مقید لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ رابطوں کی فراہمی ہے۔
زونگ 4 جی کی اس آفر سے مستفید ہونے کے لئے بغیر کسی معاوضہ کے آسانی سے* 45 # ڈائل کر کے 20 زونگ منٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ مفت منٹس تمام پری پیڈ کسٹمرز روزانہ کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔